ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوششیں تیز، نتیش کمار اور نائب وزیرا علیٰ تیجسوی یادو کی ممتا بنرجی سے ملاقات

لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوششیں تیز، نتیش کمار اور نائب وزیرا علیٰ تیجسوی یادو کی ممتا بنرجی سے ملاقات

Tue, 25 Apr 2023 12:04:25    S.O. News Service

کلکتہ، 25/اپریل(ایس او نیوز/ایجنسی) 2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کیلئے آج دوپہر میں ریاستی سکریٹریٹ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر تیجسوی یادو نے کہا کہ ممتا بنرجی سے ملاقا ت کی۔

ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں سے ملاقات مثبت رہی، اپوزیشن لیڈر کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ان کے درمیان انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے نتیش کمار کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پٹنہ میں ایک احتجاجی جلسہ انعقاد کرنے کی تجویز دی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ نتیش کمار نے آنجہانی جے پرکاش نارائن کی تربیت میں سیاسی منزلیں طے کی ہیں۔ جے پرکاش احتجاجی سیاست کیلئے اہم ہیں، ہم میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم سب ایک ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جو ہیرو بن رہی ہے اس کو زیرو بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تمام وفاقی اداروں کو کمزور کر دیا ہے، نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ ہم ان تمام مسائل پر اتحاد و اتفاق قائم کرکے کام کرنے کو تیار ہیں۔

وزیرا علیٰ نتیش کمار گزشتہ کئی مہینوں سے اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کجریوال سے ملاقات کی تھی۔ نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا۔ممتا بنرجی راہل گاندھی کی تنقید کرتی رہی ہیں۔ مگر ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ممتا بنرجی کے رویے میں نرمی آئی ہے۔

اس سے قبل ممتا بنرجی نے تمل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی تھی۔ تمل ناڈو کے گورنر اور اسٹالن کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے اس معاملے میں ٹوئٹ کیا تھا۔ اس تناظر میں ممتا بنرجی اور نتیش کمار کے درمیان ہوئی ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے۔


Share: